Book - حدیث 661

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ النَّهْيِ أَنْ يَرَى عَوْرَةَ أَخِيهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَنْظُرْ الْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَةِ وَلَا يَنْظُرْ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ

ترجمہ Book - حدیث 661

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: کسی کی شرم گاہ دیکھنا منع ہے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی عورت، دوسری عورت کے ستر کو نہ دیکھے، اور کوئی مرد کسی مرد کے ستر کو نہ دیکھے۔‘‘
تشریح : 1۔اسلام میں عصمت وعفت کی حفاظت اور پاک دامنی بیت اہمیت رکھتی ہے۔اسی مقصد کے لیے اسلام میں بہت سے احکامات ہدایات اور قوانین موجود ہیں مثلاً (ا) بدکاری کو کبیرہ گناہ قرار دیا گیاہے۔ (ب)اس جرم کے مرتکب کے لیے سخت ترین سزا مقرر کی گئی ہے۔ (ج)نکاح پر اس حد تک زور دیا گیا ہے کہ غلاموں اور بیواؤں تک کی شادی کا حکم دیاگیا ہے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے:(وانكحوا الايامي منكم والصالحين من عبادكم وامائكم)(النور:٣٢) تم میں سے جو بے نکاح ہوں(بیوائیں رنڈوے کنوارے)اور تمھارے غلاموں اور لونڈیوں میں سے جو نیک خصلت ہوں ان کا نکاح کردو۔ (د)نکاح کرنے والوں کو خوشحالی کی خوشخبری دی گئی ہے۔ارشاد باری تعالی ہے:(ان يكونوا فقراء يغنيهم الله من فضله) (النور:٣٢) اگر وہ تنگ دست ہوں گےتو اللہ انہیںاپنے فضل سے غنی کردےگا۔ (ر)جونوجوان کسی وجہ سے نکاح نہ کرسکے اسے بکثرت نفلی روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہےتاکہ جذبات قابو میں رہیں۔(صحيح البخاري النكاح باب قول النبي صلي الله عليه وسلم من استطاع منكم الباء فليتزوج۔۔۔۔۔۔حدیث:5065) (د)مردوں اور عورتوں دونوں کو نظر کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے،ارشادہے:قل للمومنين يغضوا من ابصارهم ويحفطوا فروجهم) (النور:30) مومنوں سے کہہکہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں۔ (وقل للمومنات يغضضن من ابصارهن ويحفظن فروجهن) ( النور:٣١) اور مومن عورتون سے کہہ دیجے کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں۔ (ز)نامحرم مردوں سے پردےکا حکم دیا گیا ہے۔(سورہ نور آیت:31) (ج) دوسروں کے گھروںمیں جاتے وقت اجازت طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔(سورہ نور ایت:59) (ط) خاص اوقات میں بچوں کو بھی بڑوں کے سامنے جانے سے منع کیا گیا ہے۔(سورہ النور:57) انہی ہدایات میں سے یہ ہدایت بھی ہےجو زیر مطالعہ حدیث میں بیان ہوئی ہے کہپردہ صرف اجنبی مردوعورت کے درمیان ہی نہیں بلکہ مرد مرد سے اور عورت عورت سے ایسا انداز اختیار نہ کرے جو شرم وحیا کے منافی ہو۔اس موضوع پر تفصیل کے لیے دیکھیے:(ڈاکٹر فضل الہیؒ کی تصنیف التدابير الواوقية من الزنا یا اس کا اردو ترجمہ اسلام کا نظام عفت ) 2۔مرد کے لیے مرد سے جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں میشاب اور پاخانہ کے اعضاء بالاتفاق شامل ہیں۔ران میں اختلاف ہے۔امام بخاری ؒنے اگرچہ ران کو پردے کے اعضاء میں شمار نہیں کیا تاہم ان کے ہاں بھی احتیاط اسی میں ہے کہ اسے چھپایا جائے۔(صحيح البخاري الصلاة باب ما يذكر في الفخذ) 3۔عورتوں کو بھی عورتوں کے مذکورہ بالا اعضاء دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔بچے کی پیدائش یا اس قسم کی مجبوری کے موقعوں پر بھی صرف وہی عورت دیکھے جس کے بغیر کام نہیں نکلتا۔دوسری عورتوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ 4۔عورت کو اپنی چھاتیاں بھی دوسری عورتوں کے سامنے ظاہر نہیں کرنی چاہییں۔ 1۔اسلام میں عصمت وعفت کی حفاظت اور پاک دامنی بیت اہمیت رکھتی ہے۔اسی مقصد کے لیے اسلام میں بہت سے احکامات ہدایات اور قوانین موجود ہیں مثلاً (ا) بدکاری کو کبیرہ گناہ قرار دیا گیاہے۔ (ب)اس جرم کے مرتکب کے لیے سخت ترین سزا مقرر کی گئی ہے۔ (ج)نکاح پر اس حد تک زور دیا گیا ہے کہ غلاموں اور بیواؤں تک کی شادی کا حکم دیاگیا ہے۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے:(وانكحوا الايامي منكم والصالحين من عبادكم وامائكم)(النور:٣٢) تم میں سے جو بے نکاح ہوں(بیوائیں رنڈوے کنوارے)اور تمھارے غلاموں اور لونڈیوں میں سے جو نیک خصلت ہوں ان کا نکاح کردو۔ (د)نکاح کرنے والوں کو خوشحالی کی خوشخبری دی گئی ہے۔ارشاد باری تعالی ہے:(ان يكونوا فقراء يغنيهم الله من فضله) (النور:٣٢) اگر وہ تنگ دست ہوں گےتو اللہ انہیںاپنے فضل سے غنی کردےگا۔ (ر)جونوجوان کسی وجہ سے نکاح نہ کرسکے اسے بکثرت نفلی روزے رکھنے کا حکم دیا گیا ہےتاکہ جذبات قابو میں رہیں۔(صحيح البخاري النكاح باب قول النبي صلي الله عليه وسلم من استطاع منكم الباء فليتزوج۔۔۔۔۔۔حدیث:5065) (د)مردوں اور عورتوں دونوں کو نظر کی حفاظت کا حکم دیا گیا ہے،ارشادہے:قل للمومنين يغضوا من ابصارهم ويحفطوا فروجهم) (النور:30) مومنوں سے کہہکہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں۔ (وقل للمومنات يغضضن من ابصارهن ويحفظن فروجهن) ( النور:٣١) اور مومن عورتون سے کہہ دیجے کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت کی حفاظت کریں۔ (ز)نامحرم مردوں سے پردےکا حکم دیا گیا ہے۔(سورہ نور آیت:31) (ج) دوسروں کے گھروںمیں جاتے وقت اجازت طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔(سورہ نور ایت:59) (ط) خاص اوقات میں بچوں کو بھی بڑوں کے سامنے جانے سے منع کیا گیا ہے۔(سورہ النور:57) انہی ہدایات میں سے یہ ہدایت بھی ہےجو زیر مطالعہ حدیث میں بیان ہوئی ہے کہپردہ صرف اجنبی مردوعورت کے درمیان ہی نہیں بلکہ مرد مرد سے اور عورت عورت سے ایسا انداز اختیار نہ کرے جو شرم وحیا کے منافی ہو۔اس موضوع پر تفصیل کے لیے دیکھیے:(ڈاکٹر فضل الہیؒ کی تصنیف التدابير الواوقية من الزنا یا اس کا اردو ترجمہ اسلام کا نظام عفت ) 2۔مرد کے لیے مرد سے جن اعضاء کا چھپانا فرض ہے ان میں میشاب اور پاخانہ کے اعضاء بالاتفاق شامل ہیں۔ران میں اختلاف ہے۔امام بخاری ؒنے اگرچہ ران کو پردے کے اعضاء میں شمار نہیں کیا تاہم ان کے ہاں بھی احتیاط اسی میں ہے کہ اسے چھپایا جائے۔(صحيح البخاري الصلاة باب ما يذكر في الفخذ) 3۔عورتوں کو بھی عورتوں کے مذکورہ بالا اعضاء دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔بچے کی پیدائش یا اس قسم کی مجبوری کے موقعوں پر بھی صرف وہی عورت دیکھے جس کے بغیر کام نہیں نکلتا۔دوسری عورتوں کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ 4۔عورت کو اپنی چھاتیاں بھی دوسری عورتوں کے سامنے ظاہر نہیں کرنی چاہییں۔