Book - حدیث 658

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ اللُّعَابِ يُصِيبُ الثَّوْبَ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِهِ وَلُعَابُهُ يَسِيلُ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 658

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: کپڑے پر تھوک لگ جائے تو کوئی حرج نہیں سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ سیدنا حسین بن علی ؓ کو کندھے پر اٹھایا ہوا تھا ،اور ان کا لعاب بہ کر آپ پر گر رہا تھا۔
تشریح : 1۔انسان کے منہ کا لعاب پاک ہے۔ 2۔بچے کو گود میں یا کندھے پر اٹھانا بلندمقام و منصب کے منافی نہیں۔ 1۔انسان کے منہ کا لعاب پاک ہے۔ 2۔بچے کو گود میں یا کندھے پر اٹھانا بلندمقام و منصب کے منافی نہیں۔