Book - حدیث 652

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ فِي ثَوْبِ الْحَائِضِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي وَعَلَيْهِ بَعْضُهُ

ترجمہ Book - حدیث 652

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: حائضہ کا کپڑا اوڑھ کر نماز پڑھنا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے قریب( لیٹی ہوئی) تھی جب کہ میں حیض سے تھی۔ میں نے ایک چادر اپنے اوپر لے رکھی تھی اور اس کا ایک حصہ آپ ﷺ کے جسم مبارک پر تھا۔
تشریح : کوئی کپڑا محض حائضہ کے پہننے اوڑھنے سے ناپاک نہیں ہوجاتا جب تک اسے خون نہ لگ جائے اگر خون لگ جائے تو اتنی جگہ سے کپڑا دھوکر پہنایا اوڑھا جاسکتا ہےاور اسی کے ساتھ نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ کوئی کپڑا محض حائضہ کے پہننے اوڑھنے سے ناپاک نہیں ہوجاتا جب تک اسے خون نہ لگ جائے اگر خون لگ جائے تو اتنی جگہ سے کپڑا دھوکر پہنایا اوڑھا جاسکتا ہےاور اسی کے ساتھ نماز پڑھی جاسکتی ہے۔