Book - حدیث 647

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَائِضِ تَرَى بَعْدَ الطُّهْرِ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ لَمْ نَكُنْ نَرَى الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وُهَيْبٌ أَوْلَاهُمَا عِنْدَنَا بِهَذَا.

ترجمہ Book - حدیث 647

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: عورت اگر پاک ہونے کے بعد زرد یا مٹیالے رنگ کا پانی دیکھے تو؟ سیدہ ام عطیہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں۔ امام ابن ماجہ ؓ نے کہا‘ہمیں محمد بن یحیٰ نے محمد بن عبد اللہ الرقاشی سے بواسطہ وہیب عن ایوب ‘ حضرت ام عطیہ سے بیان کیا‘انہوں نے کہا:ہم زرد اور مٹیالے پانی کو کچھ نہیں سمحھتی تھیں۔ محمد بن یحیٰ نے کہا اس حدیث کو بیان کرنے میں وہیب ہمارے نزدیک (معمر سے)زیادہ قابل اعتماد ہیں۔