کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِي وَأَنَا حَائِضٌ وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ
کتاب: تیمم کے احکام ومسائل
باب: حائضہ (ہاتھ بڑھا کر) مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ میری گود میں سر رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کر لیتے تھے، جب کہ میں حیض سے ہوتی تھی۔
تشریح :
1۔اس سے بھی ثابت ہوا کہ حائضہ کا جسم پاک ہے۔سوائے اس مقام کے ،جس کا تعلق خون سے ہے۔
2۔زبانی قرآن مجید پڑھنے کا حکم مصحف کو ہاتھ لگانے سے مختلف ہے۔
1۔اس سے بھی ثابت ہوا کہ حائضہ کا جسم پاک ہے۔سوائے اس مقام کے ،جس کا تعلق خون سے ہے۔
2۔زبانی قرآن مجید پڑھنے کا حکم مصحف کو ہاتھ لگانے سے مختلف ہے۔