Book - حدیث 633

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ مُجَاوِرٌ تَعْنِي مُعْتَكِفًا فَأَغْسِلُهُ وَأُرَجِّلُهُ

ترجمہ Book - حدیث 633

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: حائضہ (ہاتھ بڑھا کر) مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ مسجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے اور میں حیض سے ہوتی تھی تو آپ اپنا سر مبارک میرے قریب کر دیتے چنانچہ میں سر دھودیتی اور کنگھی کر دیتی تھی۔
تشریح : 1۔معتکف آدمی کسی معقول عذر کے بغیر مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا۔ 2۔مسجد سے سر باہر نکالنا مسجد سے نکلنے کے حکم میں نہیں۔ 3۔جب عورت ایام حیض میں ہو تو اس سے مباشرت کے سوا دوسری کوئی بھی خدمت لینا جائز ہے۔ 4۔اعتکاف کی حالت میں سر دھونا اور نہانا جائز ہے۔ 1۔معتکف آدمی کسی معقول عذر کے بغیر مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا۔ 2۔مسجد سے سر باہر نکالنا مسجد سے نکلنے کے حکم میں نہیں۔ 3۔جب عورت ایام حیض میں ہو تو اس سے مباشرت کے سوا دوسری کوئی بھی خدمت لینا جائز ہے۔ 4۔اعتکاف کی حالت میں سر دھونا اور نہانا جائز ہے۔