کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَهِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ لَيْسَتْ حَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ
کتاب: تیمم کے احکام ومسائل
باب: حائضہ (ہاتھ بڑھا کر) مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’مجھے مسجد میں سے مصلّٰی (جائے نماز) اٹھا دو۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں حیض سے ہوں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔‘‘
تشریح :
1۔حیض ونفاس کی حالت میں عورت کے لیے مسجد میں داخل ہونا منع ہے۔
2۔مسجد سے باہر کھڑے ہوکر مسجد سے ضرورت کی کوئی چیز اٹھالینا یا مسجد میں کوئی چیز رکھ دینا مسجد میں داخل ہونے کی حکم میں نہیں بلکہ یہ جائز ہے۔