کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ لِلْحَاقِنِ أَنْ يُصَلِّيَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ الْغَائِطَ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِهِ
کتاب: تیمم کے احکام ومسائل
باب: پیشاب‘پاخانہ کی حاجت ہو تو نماز پڑھنا منع ہے
سیدنا عبداللہ بن ارقم ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لئے جانا چاہتا ہو اور نماز کھڑی ہو جائے تو اسے چاہیے کہ پہلے حاجت سے فراغت حاصل کرے۔‘‘
تشریح :
اس کی حکمت یہ ہے کہ اگر اسی کیفیت میں نماز شروع کرےگا تو توجہ نماز کی طرف نہیں ہوسکے گیااور اطمینان سے نماز ادا نہیں کرسکے گا’’اس لیے ضروری ہے کہ اس حاجت سے فارغ ہوکر نماز شروع کرے تاکہ توجہ اور اطمینان سے نماز پڑھ سکے۔