Book - حدیث 613

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِتَارِ عِنْدَ الْغُسْلِ صحیح حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ وَأَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ أَخْبَرَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي فَأُوَلِّيهِ قَفَايَ وَأَنْشُرُ الثَّوْبَ فَأَسْتُرُهُ بِهِ

ترجمہ Book - حدیث 613

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: نہاتے وقت پردے کا اہتمام کرنا سیدنا ابو سمح ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بیان کیا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ آپ جب غصل کرنا چاہتے تو فرماتے :’’مجھ سے رخ پھیر لو۔‘‘ میں آپ کی طرف پیٹھ کر لیتا اور کپڑا پھیلا کر آپ کو پردہ کر دیتا۔
تشریح : کسی کے سامنے بے لباس ہونا جائز نہیں'البتہ تنہائی میں یا پردے میںکسی ضرورت کے تحت لباس اتارناجائز ہے۔ کسی کے سامنے بے لباس ہونا جائز نہیں'البتہ تنہائی میں یا پردے میںکسی ضرورت کے تحت لباس اتارناجائز ہے۔