Book - حدیث 609

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي وُجُوبِ الْغُسْلِ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ قَالَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ أَنْبَأَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ إِنَّمَا كَانَتْ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أُمِرْنَا بِالْغُسْلِ بَعْدُ

ترجمہ Book - حدیث 609

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: جب شرم گاہیں مل جائیں تو (محض دخول سے )غسل واجب ہو جاتا ہے سیدنا ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اسلام کے ابتدائی دور میں رخصت تھی ( کہ جماع کی صورت میں جب تک انزال نہ ہو، غسل واجب نہیں ہوتا تھا۔) بعد میں ہمیں غسل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔