Book - حدیث 608

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي وُجُوبِ الْغُسْلِ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَسَلْنَا

ترجمہ Book - حدیث 608

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: جب شرم گاہیں مل جائیں تو (محض دخول سے )غسل واجب ہو جاتا ہے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب( مرد اور عورت کے) ختنے( شرمگاہیں) باہم مل جائیں ،تو غسل واجب ہو جاتا ہے۔ میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے یہ عمل کیا تو ہم نے غسل کیا۔
تشریح : ختنے ملنے سے مراد جنسی اعضاء کا ملنا’’یعنی عمل مباشرت ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب جنسی ملاپ کا عمل شروع کردیا جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے اگرچہ انزال نہ بھی ہو۔ ختنے ملنے سے مراد جنسی اعضاء کا ملنا’’یعنی عمل مباشرت ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب جنسی ملاپ کا عمل شروع کردیا جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے اگرچہ انزال نہ بھی ہو۔