Book - حدیث 607

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ الْمَاءِ مِنَ الْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُعَادَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَاءُ مِنْ الْمَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 607

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: انزال سے غسل واجب ہوتا ہے سیدنا ابو ایوب ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’پانی( کا استعمال) پانی( کے خروج) سے واجب ہوتا ہے۔‘‘
تشریح : 1_ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مرد اگر اپنی بیوی سے عمل زوجیت میں مشغول ہو’’پھر انزال سے قبل الگ ہونا پڑے تو غسل واجب نہیں ہوگا۔لیکن یہ حکم شروع میں تھا’’بعد میں منسوخ ہوگیا۔اب حکم یہ ہے کہ ہم بستری کے بعد غسل واجب ہے’’چاہے انزال ہویا نہ ہوجیسا کہ اگلے باب کی روایات سے واضح ہے۔ 2۔ پانی پانی سے واجب ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر خواب میں کوئی ایسی صورت حال نظر آئے جس سے غسل فرض ہوا کرتا ہے لیکن بیدار ہونے پر جسم یا کپڑوں پر اس کے اثرات نظر نہ آئیں تو غسل کرنے کی ضرورت نہیں۔غسل صرف اس صورت میں ضروری ہوگا جب اس کے اثرات عملی طور پر جسم یا کپڑوںپر موجود ہوں جیسے کہ حدیث:612 میں بیان ہوگا۔اس معنی کے لحاظ سے یہ حدیث منسوخ نہیں، 1_ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مرد اگر اپنی بیوی سے عمل زوجیت میں مشغول ہو’’پھر انزال سے قبل الگ ہونا پڑے تو غسل واجب نہیں ہوگا۔لیکن یہ حکم شروع میں تھا’’بعد میں منسوخ ہوگیا۔اب حکم یہ ہے کہ ہم بستری کے بعد غسل واجب ہے’’چاہے انزال ہویا نہ ہوجیسا کہ اگلے باب کی روایات سے واضح ہے۔ 2۔ پانی پانی سے واجب ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر خواب میں کوئی ایسی صورت حال نظر آئے جس سے غسل فرض ہوا کرتا ہے لیکن بیدار ہونے پر جسم یا کپڑوں پر اس کے اثرات نظر نہ آئیں تو غسل کرنے کی ضرورت نہیں۔غسل صرف اس صورت میں ضروری ہوگا جب اس کے اثرات عملی طور پر جسم یا کپڑوںپر موجود ہوں جیسے کہ حدیث:612 میں بیان ہوگا۔اس معنی کے لحاظ سے یہ حدیث منسوخ نہیں،