Book - حدیث 603

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي غَسْلِ النِّسَاءِ مِنَ الْجَنَابَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَفَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ فَقَالَ إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِي عَلَيْهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ ثُمَّ تُفِيضِي عَلَيْكِ مِنْ الْمَاءِ فَتَطْهُرِينَ أَوْ قَالَ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ

ترجمہ Book - حدیث 603

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: عورتوں کے غسل جنابت کا بیان سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا، کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں سر کے بالوں کی مینڈھیاں مضبوطی سے بناتی ہوں ،تو کیا غسل جنابت کے لئے انہیں کھولا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا:’’تجھے یہی کافی ہے کہ سر پر پانی کی تین لپیں ڈال لے، پھر اپنے( پورے جسم) پر پانی بہالے، تو پاک ہو جائے گی۔ ‘‘ یا فرمایا:’’ بس تو پاک ہوگئی۔‘‘
تشریح : : جس طرح مرد کے لیے ضروری ہے کہ سر کی جلد کو بھی باقی جسم کی طرح تر کرے’’عورت کے لیے بھی غسل جنابت میں یہ تاکید ہے’’البتہ بالوں کی مینڈھیاں اچھی طرح بنی ہوئی ہوں تو انھیں نہ کھولےکیونکہ اس میں مشقت ہےلیکن اگر اس کے بال ڈھیلے ڈھالے گوندھے ہوئے ہوں یا کھلے ہوئے ہوں تو بالوں کو خوب دھونا چاہیے۔ : جس طرح مرد کے لیے ضروری ہے کہ سر کی جلد کو بھی باقی جسم کی طرح تر کرے’’عورت کے لیے بھی غسل جنابت میں یہ تاکید ہے’’البتہ بالوں کی مینڈھیاں اچھی طرح بنی ہوئی ہوں تو انھیں نہ کھولےکیونکہ اس میں مشقت ہےلیکن اگر اس کے بال ڈھیلے ڈھالے گوندھے ہوئے ہوں یا کھلے ہوئے ہوں تو بالوں کو خوب دھونا چاہیے۔