Book - حدیث 591

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الْجُنُبِ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَغُنْدَرٌ وَوَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ

ترجمہ Book - حدیث 591

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: جنبی (غسل کیے بغیر ) کھا پی سکتا ہے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو جب غسل کی حاجت ہوتی اور( اسی دوران میں) آپ کچھ تناول فرمانا چاہتے تو( کھانے سے پہلے) وضو کر لیتے۔
تشریح : اس وضو سے نماز والا وضو بھی مراد ہوسکتا ہے’’جیسے حدیث :592 میں آرہا ہے۔اور لغوی وضو’’یعنی ہاتھ منہ دھونا بھی مراد ہو سکتا ہے۔جیسے صحیح ابن خزیمہ میں خود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو جب غسل کی حاجت ہوتی اور(اسی دوران میں) آپ کچھ کھانا تناول فرمانا چاہتےتو دونوں ہاتھ دھولیتے’’پھر کھانا تناول فرمالیتے۔(صحیح ابن خزیمہ الوضوء جماع ابواب فضول التطھیر ۔۔۔۔۔۔باب ذكر الدليل علي ان الامر بالوضوء للجنب عند ارادة الاكل امر ندب وارشاد وفضيلة واباحة حديث:٢١٨) اس وضو سے نماز والا وضو بھی مراد ہوسکتا ہے’’جیسے حدیث :592 میں آرہا ہے۔اور لغوی وضو’’یعنی ہاتھ منہ دھونا بھی مراد ہو سکتا ہے۔جیسے صحیح ابن خزیمہ میں خود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو جب غسل کی حاجت ہوتی اور(اسی دوران میں) آپ کچھ کھانا تناول فرمانا چاہتےتو دونوں ہاتھ دھولیتے’’پھر کھانا تناول فرمالیتے۔(صحیح ابن خزیمہ الوضوء جماع ابواب فضول التطھیر ۔۔۔۔۔۔باب ذكر الدليل علي ان الامر بالوضوء للجنب عند ارادة الاكل امر ندب وارشاد وفضيلة واباحة حديث:٢١٨)