Book - حدیث 588

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَغْتَسِلُ مِنْ جَمِيعِ نِسَائِهِ غُسْلًا وَاحِدًا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَأَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ

ترجمہ Book - حدیث 588

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: تمام بیویوں سے مقاربت کے بعدایک ہی غسل کافی ہے سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ تمام بیویوں کے پاس جانے کے بعد ایک ہی غسل کر لیتے تھے۔
تشریح : 1)جس شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں’’وہ سب کی باری مکمل ہونے کے بعدایک ہی رات میں سب بیویوں سے مقاربت کرسکتا ہے۔ 2۔اگر ایک سے زیادہ بیویوں ایک ہی رات میں مقاربت کی جائےتو ہر مقاربت کے بعد الگ الگ غسل کرنا ضروری نہیں’’آخر میں ایک ہی غسل کافی ہے۔ 3۔اگر ہر بیوی سے مقاربت کے بعد غسل کرے تو یہ بھی جائز ہے جیسا کہ اگلے باب میں مذکور ہے۔ 1)جس شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں’’وہ سب کی باری مکمل ہونے کے بعدایک ہی رات میں سب بیویوں سے مقاربت کرسکتا ہے۔ 2۔اگر ایک سے زیادہ بیویوں ایک ہی رات میں مقاربت کی جائےتو ہر مقاربت کے بعد الگ الگ غسل کرنا ضروری نہیں’’آخر میں ایک ہی غسل کافی ہے۔ 3۔اگر ہر بیوی سے مقاربت کے بعد غسل کرے تو یہ بھی جائز ہے جیسا کہ اگلے باب میں مذکور ہے۔