Book - حدیث 586

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَنْ قَالَ لَا يَنَامُ الْجُنُبُ حَتَّى يَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ كَانَ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ بِاللَّيْلِ فَيُرِيدُ أَنْ يَنَامَ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ يَنَامَ

ترجمہ Book - حدیث 586

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: اس قول کی دلیل کہ جنبی کو نماز والا وضو کیے بغیر نہیں سونا چاہیے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ وہ رات کو جنبی ہو جاتے تھے، پھر سونا چاہتے تھے، تو (مسئلہ پوچھنے پر) رسول اللہ ﷺ نے انھیں حکم دیا کہ وضو کر لیں، پھر سو جائیں۔