Book - حدیث 581

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الْجُنُبِ يَنَامُ كَهَيْئَتِهِ لَا يَمَسُّ مَاءً صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْنِبُ ثُمَّ يَنَامُ وَلَا يَمَسُّ مَاءً حَتَّى يَقُومَ بَعْدَ ذَلِكَ فَيَغْتَسِلَ

ترجمہ Book - حدیث 581

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: جنبی پانی استعمال کئے بغیر سو سکتا ہے سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کو جنابت کی کیفیت پیش آتی تھی، پھر آپ پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سو جاتے تھے حتی کہ بعد میں اٹھ کر غسل فرمالیتے۔
تشریح : 1)پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سونے کا مطلب یہ ہے کہ غسل نہیں کیا اور وضو بھی نہیں کیا’’اسی طرح سوگئے۔ 2۔ہمارے فاضل محقق نے اس حدیث کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن دیگر روایات کی رو سے بہتر اور افضل یہ ہے کہ وضو کر کے سویا جائےجیسا کہ اگلے باب میں آرہا ہے 1)پانی کو ہاتھ لگائے بغیر سونے کا مطلب یہ ہے کہ غسل نہیں کیا اور وضو بھی نہیں کیا’’اسی طرح سوگئے۔ 2۔ہمارے فاضل محقق نے اس حدیث کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن دیگر روایات کی رو سے بہتر اور افضل یہ ہے کہ وضو کر کے سویا جائےجیسا کہ اگلے باب میں آرہا ہے