Book - حدیث 580

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الْجُنُبِ يَسْتَدْفِئُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ حُرَيْثٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنْ الْجَنَابَةِ ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِي قَبْلَ أَنْ أَغْتَسِلَ

ترجمہ Book - حدیث 580

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: آدمی غسل کر کے گرمی حاصل کرنے کے لئے عورت کے ساتھ لیٹ سکتا ہے جبکہ عورت نے ابھی غسل نہ کیا ہو سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ غسل جنابت کرتے تھے، پھر میرے غسل کرنے سے پہلے مجھ سے( لپٹ کر) گرمی حاصل کرتے تھے۔ حدیث 534۔535 میں بیان ہوا کہ جنبی کا جسم ناپاک نہیں ہوتا’’یعنی نجاست حکمی (جنابت) نجاست حسی (پیشاب وغیرہ) کی طرح نہیں۔اس لحاظ سے مرد غسل کرنے کے بعد اگر اپنی جنبی بیوی کے ساتھ لیٹے تو کوئی حرج نہیں،تاہم یہ حدیث ضعیف ہے’’لہذا اسے رسول اللہ ﷺ کا عمل کہہ کر بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے