Book - حدیث 579

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ بَعْدَ الْغُسْلِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ مِنْ الْجَنَابَةِ

ترجمہ Book - حدیث 579

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: غسل کے بعد وضو کرنا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ غسل جنابت کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔
تشریح : 1)اس کی وجہ یہ ہے کہ غسل کرتے وقت پہلے استنجاء کرکے وضو کرلیتے تھے۔اس کے بعد اعضائے مستورہ ومخصوصہ کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے’’اس لیے غسل والے وضو ہی سے نماز پڑھ لیتے تھے۔ 2۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف کہا ہےجبکہ روایت میں مذکورہ مسئلہ فی نفسہ صحیح ہے’’غالباً اسی وجہ سے دیگر محققین نے اسے حسن اور صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے؛ (الموسوعة الحديثيه مسند امام اهمد:٤-/٤٥٤/٤٥٥’’حديث:٢٤٣٨٩) 1)اس کی وجہ یہ ہے کہ غسل کرتے وقت پہلے استنجاء کرکے وضو کرلیتے تھے۔اس کے بعد اعضائے مستورہ ومخصوصہ کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے’’اس لیے غسل والے وضو ہی سے نماز پڑھ لیتے تھے۔ 2۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف کہا ہےجبکہ روایت میں مذکورہ مسئلہ فی نفسہ صحیح ہے’’غالباً اسی وجہ سے دیگر محققین نے اسے حسن اور صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے؛ (الموسوعة الحديثيه مسند امام اهمد:٤-/٤٥٤/٤٥٥’’حديث:٢٤٣٨٩)