Book - حدیث 578

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابٌ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بِنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سَأَلَهُ رَجُلٌ كَمْ أُفِيضُ عَلَى رَأْسِي وَأَنَا جُنُبٌ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْثُو عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ قَالَ الرَّجُلُ إِنَّ شَعْرِي طَوِيلٌ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ شَعْرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ

ترجمہ Book - حدیث 578

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: غسل جنابت کے بیان میں سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی نے سوال کیا: جب میں جنبی ہوں تو( غسل کرتے وقت) سر پر کتنا پانی ڈالا کروں؟ سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنے سر مبارک پر تین لپ( پانی ) ڈالا کرتے تھے۔ اس شخص نے کہا: میرے بال لمبے ہیں۔ ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے بال تجھ سے زیادہ تھے اور زیادہ پاکیزہ تھے۔