Book - حدیث 574

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةُ ضعیف جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ التَّيْمِيُّ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ عَمَّتِي وَخَالَتِي فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْنَاهَا كَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ غُسْلِهِ مِنْ الْجَنَابَةِ قَالَتْ كَانَ يُفِيضُ عَلَى كَفَّيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُدْخِلُهَا فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ يَغْسِلُ رَأْسَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى جَسَدِهِ ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ وَأَمَّا نَحْنُ فَإِنَّا نَغْسِلُ رُؤْسَنَا خَمْسَ مَرَّاتٍ مِنْ أَجْلِ الضَّفْرِ

ترجمہ Book - حدیث 574

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: غسل جنابت کا طریقہ جناب جمیع بن عمیر تیمی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اپنی پھوپھی جان اور خالہ جان کے ہمرا گیا۔ ہم سیدہ عائشہ ؓا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ غسل جنابت کے موقع پر کیا طریقہ اختیار کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ تین بار ہاتھوں پر پانی ڈالتے تھے، اس کے بعد پانی کے برتن میں ہاتھ ڈالتے، پھر تین بار اپنا سر مبارک دھوتے، پھر اپنا جسم مبارک پر پانی بہاتے۔ اس کے بعد نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔ لیکن ہم بال گندھے ہوئے ہونے کی وجہ سے پانچ بار سردھوتی ہیں۔
تشریح : اس روایت میں پانچ بار سر دھونے کا جوذکر ہےوہ صحیح نہیں کیونکہ صحیح روایات میں عورت کو بھی مرد کی طرح سر پر تین مرتبہ ہی پانی ڈالنے کا حکم ہے۔ اس روایت میں پانچ بار سر دھونے کا جوذکر ہےوہ صحیح نہیں کیونکہ صحیح روایات میں عورت کو بھی مرد کی طرح سر پر تین مرتبہ ہی پانی ڈالنے کا حکم ہے۔