Book - حدیث 573

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ ثُمَّ دَلَكَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ أَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 573

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: غسل جنابت کا طریقہ ام المومنین میمونہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کے لئے غسل کا پانی رکھا تو آپ نے غسل جنابت کیا( پہلے) بائیں ہاتھ سے برتن کو جھکا کر دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور تین بار اپنے دونوں ہاتھ دھوئے۔ پھر اپنے شرم گام پر پانی ڈالا( اور استنجا کیا)، پھر زمین پر ہاتھ رگڑا( اور صاف کر لیا) پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ تین بار چہرہٴ مبارک دھویا، اور تین بار بازو دھوئے۔ پھر باقی جسم پر پانی بہا لیا۔ پھر ایک طرف ہو کر دونوں پاؤں دھولیے۔ 1۔پانی میں ہاتھ دالنے سے پہلے ہاتھ دھونے چاہیے۔ 2۔استنجاء کرنے کے بعد مٹی پر ہاتھ رگڑنے سے صفائی اچھی طرح ہوجاتی ہے۔اس مقصد کے لیے صابن کا استعمال بھی درست ہے۔ 3۔غسل کے دوران میں وضو کرتے ہوئے پاؤں نہ دھوئے جائیں۔غسل سے فارغ ہو کردھوئے جائیں۔