Book - حدیث 567

کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْهَرَوِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ جَمِيعًا عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا

ترجمہ Book - حدیث 567

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل باب: تیمم کی مشروعیت کا بیان سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے لئے زمین مسجد اور پاکیزگی حاصل کرنے کا ذریعہ بنا دی گئی ہے۔‘‘
تشریح : 1۔ زمین میں مسجد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نماز کے لیے مسجد ضروری نہیں مسجد سے باہر بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے،سوائے ممنوعہ مقامات یا ناپاک جگہ کے مثلاً عین راستے پر قبرستان میں اور بعض دیگر مقامات جن کی تفصیل حدیث:745،746،اور 747 میں مذکور ہے۔لیکن فرض نمازمیں کسی عذر کے بغیر جاعت سے پیچھے رہنا جائز نہیں۔ 2۔زمین پاکیزگی حاصل کرنے کا ذریعہ بنادی گئی ہے کا مطلب یہ ہے کہ عذر کے موقع پر وضو اور غسل کے بجائے تیمم سے طہارت حاصل ہوجاتی ہے۔ 1۔ زمین میں مسجد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نماز کے لیے مسجد ضروری نہیں مسجد سے باہر بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے،سوائے ممنوعہ مقامات یا ناپاک جگہ کے مثلاً عین راستے پر قبرستان میں اور بعض دیگر مقامات جن کی تفصیل حدیث:745،746،اور 747 میں مذکور ہے۔لیکن فرض نمازمیں کسی عذر کے بغیر جاعت سے پیچھے رہنا جائز نہیں۔ 2۔زمین پاکیزگی حاصل کرنے کا ذریعہ بنادی گئی ہے کا مطلب یہ ہے کہ عذر کے موقع پر وضو اور غسل کے بجائے تیمم سے طہارت حاصل ہوجاتی ہے۔