Book - حدیث 563

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْعِمَامَةِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ قَالَ كُنْتُ مَعَ سَلْمَانَ فَرَأَى رَجُلًا يَنْزِعُ خُفَّيْهِ لِلْوُضُوءِ فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ امْسَحْ عَلَى خُفَّيْكَ وَعَلَى خِمَارِكَ وَبِنَاصِيَتِكَ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ

ترجمہ Book - حدیث 563

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: پگڑی پر مسح کرنے کا بیان جناب زید بن صوحان کے آزاد کردہ غلام جناب ابو مسلم ؓ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں سلمان ؓ کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ وضو کرنے کے لئے موزے اتار رہا ہے ۔ سلمان ؓ نے اس سے فرمایا: موزوں پر ، عمامے اور سر کے اگلے حصے پر مسح کر لو ،کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو موزوں پر اور سر کے کپڑے پر مسح کرتے دیکھا ہے۔