Book - حدیث 551

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي مَسْحِ أَعْلَى الْخُفِّ وَأَسْفَلِهِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ يَتَوَضَّأُ وَيَغْسِلُ خُفَّيْهِ فَقَالَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ دَفَعَهُ إِنَّمَا أُمِرْتَ بِالْمَسْحِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ هَكَذَا مِنْ أَطْرَافِ الْأَصَابِعِ إِلَى أَصْلِ السَّاقِ وَخَطَّطَ بِالْأَصَابِعِ

ترجمہ Book - حدیث 551

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: موزوں پر اوپر نیچے(دونوں طرف) مسح کرنا سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے ،ا نہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا اور (پاؤں دھونے کے بجائے پاؤں پہنے ہوئے) موزے دھو رہا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے( اسے متوجہ کرنے کے لئے) ہاتھ سے اسے (ہلکا سا) دھکیلا اور فرمایا: ’’مجھے مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘ اور( اس کی وضاحت کرتے ہوئے ) اپنے ہاتھوں کو( پاؤں کی) انگلیوں سے شروع کر کے پنڈلی کے شروع تک لے گئے اور انگلیوں سے( گویا خط )کھینچے۔