Book - حدیث 548
كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ هَلْ مِنْ مَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ لَحِقَ بِالْجَيْشِ فَأَمَّهُمْ
ترجمہ Book - حدیث 548
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: موزوں پر مسح کرنا سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کچھ پانی ہے؟‘‘ پھر آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ پھر لشکر سے آملے اور انہیں نماز پڑھائی۔