Book - حدیث 540

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَأَلَ أُخْتَهُ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ أَذًى

ترجمہ Book - حدیث 540

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: ہم بستری کے وقت جو کپڑا پہنا ہو‘اسی کپڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے سیدنا معاویہ بن ابو سفیان ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی ہمشیرہ ،یعنی نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ ام حبیبہ ؓا سے سوال کیا: کیا رسول اللہ ﷺ اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے تھے جس میں صحبت کی ہوتی۔ انہوں نے کہا: ہاں، اگر اس میں ناپاکی کا اثر نہ ہوتا۔
تشریح : 1۔اس سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عمل کے لیے الگ سے لباس رکھنا ضروری نہیں۔ 2۔جنابت کی وجہ سے وہ لباس ناپاک نہیں ہوجاتا جو سنفی عمل کے دوران میں جسم پر ہو۔ہاں اگر کپڑے پر کچھ لگ جائےتو وہاں سے کپڑا دھو کر نماز پڑھ لے ،ورنہ دھونے کی بھی ضرورت نہیں 1۔اس سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عمل کے لیے الگ سے لباس رکھنا ضروری نہیں۔ 2۔جنابت کی وجہ سے وہ لباس ناپاک نہیں ہوجاتا جو سنفی عمل کے دوران میں جسم پر ہو۔ہاں اگر کپڑے پر کچھ لگ جائےتو وہاں سے کپڑا دھو کر نماز پڑھ لے ،ورنہ دھونے کی بھی ضرورت نہیں