Book - حدیث 539

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابٌ فِي فَرْكِ الْمَنِيِّ مِنَ الثَّوْبِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَجِدُهُ فِي ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَحُتُّهُ عَنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 539

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: مادہ منویہ کوکپڑے پر سے کھرچ دینا سیدہ عائشہ ؓاسے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: بعض اوقات مجھے رسول اللہ ﷺ کے کپڑے پر وہ چیز نظر آتی تو میں اسے کھرچ کر اتار دیتی تھی۔
تشریح : یہ حکم اس صورت میں ہے جب مادہ منویہاس قدر گاڑھا ہو کہ خشک ہوکر رگڑنے سے اترجائےاگر رقیق ہو تو وہ کپڑے میں سرایت کرجاتا ہےاور نشان ڈال دیتا ہے۔تب وہ رگڑنے سے صاف نہیں ہوتا۔اس صورت میں مناسب ہے کہ کپڑے کا وہ حصہ دھولیا جائےتاکہ صفائی حاصل ہوجائے یہ حکم اس صورت میں ہے جب مادہ منویہاس قدر گاڑھا ہو کہ خشک ہوکر رگڑنے سے اترجائےاگر رقیق ہو تو وہ کپڑے میں سرایت کرجاتا ہےاور نشان ڈال دیتا ہے۔تب وہ رگڑنے سے صاف نہیں ہوتا۔اس صورت میں مناسب ہے کہ کپڑے کا وہ حصہ دھولیا جائےتاکہ صفائی حاصل ہوجائے