Book - حدیث 537

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابٌ فِي فَرْكِ الْمَنِيِّ مِنَ الثَّوْبِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ جَمِيعًا عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رُبَّمَا فَرَكْتُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي

ترجمہ Book - حدیث 537

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: مادہ منویہ کوکپڑے پر سے کھرچ دینا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: بعض اوقات میں اس چیز کو رسول اللہ ﷺ کے کپڑے پر سے خود اپنے ہاتھ سے کھرچتی تھی۔
تشریح : اس سے معلوم ہوا کہ منی کو ناخن وغیرہ کے ساتھ کپڑے سے اتاردینا کافی ہے۔ظاہر ہے کہ اس صورت میں اس کے بعض اجزاء کپڑے میں رہ جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود کپڑا پاک صاف ہی قرار دیا جائےگا دھونا ضروری نہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ منی کو ناخن وغیرہ کے ساتھ کپڑے سے اتاردینا کافی ہے۔ظاہر ہے کہ اس صورت میں اس کے بعض اجزاء کپڑے میں رہ جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود کپڑا پاک صاف ہی قرار دیا جائےگا دھونا ضروری نہیں۔