Book - حدیث 532

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْأَرْضِ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْيَشْكُرِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُرِيدُ الْمَسْجِدَ فَنَطَأُ الطَّرِيقَ النَّجِسَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَرْضُ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا

ترجمہ Book - حدیث 532

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: زمین کا ایک حصہ دوسرے حصے کو پاک کر دیتا ہے سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ کسی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم مسجد کی طرف آتے ہیں تو راستے میں ناپاک جگہ پر بھی پاؤں پڑتا ہے( ہم کیا کریں؟) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ زمین کا ایک قطعہ دوسرے قطعے( سے حاصل ہونے والی نجاست سے جوتے یا قدم) کو پاک کر دیتا ہے۔‘‘