Book - حدیث 530

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْأَرْضِ يُصِيبُهَا الْبَوْلُ كَيْفَ تُغْسَلُ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْهُذَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى هُوَ عِنْدَنَا ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْهُذَلِيُّ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا فَقَالَ لَقَدْ حَظَرْتَ وَاسِعًا وَيْحَكَ أَوْ وَيْلَكَ قَالَ فَشَجَ يَبُولُ فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ ثُمَّ دَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 530

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: اگرزمین پیشاب زدہ ہو جائے تو اسے کس قدر دھویاجائے؟ سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ،اس نے کہا: اے اللہ! مجھ پر اور محمد(ﷺ) پر رحمت فرمایا اور ہم پر نازل ہونے والی اپنی رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کرنا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’افسوس !تو نے لامحدود کو محدود کر دیا۔‘‘صحابہ کہتے ہیں: وہ اعرابی ٹانگیں کھول کر پیشاب کرنے لگا۔ صحابہ کرام ؓم نے کہا: رک ، رک ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اسے چھوڑ دو۔‘‘ پھر پانی کا ایک ڈول منگوا کر اس جگہ بہا دیا۔