Book - حدیث 529

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْأَرْضِ يُصِيبُهَا الْبَوْلُ كَيْفَ تُغْسَلُ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِمُحَمَّدٍ وَلَا تَغْفِرْ لِأَحَدٍ مَعَنَا فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَقَدْ احْتَظَرْتَ وَاسِعًا ثُمَّ وَلَّى حَتَّى إِذَا كَانَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَشَجَ يَبُولُ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدَ أَنْ فَقِهَ فَقَامَ إِلَيَّ بِأَبِي وَأُمِّي فَلَمْ يُؤَنِّبْ وَلَمْ يَسُبَّ فَقَالَ إِنَّ هَذَا الْمَسْجِدَ لَا يُبَالُ فِيهِ وَإِنَّمَا بُنِيَ لِذِكْرِ اللَّهِ وَلِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَمَرَ بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُفْرِغَ عَلَى بَوْلِهِ

ترجمہ Book - حدیث 529

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: اگرزمین پیشاب زدہ ہو جائے تو اسے کس قدر دھویاجائے؟ سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ ( مسجد میں) تشریف فر تھے کہ ایک بدو مسجد میں آیا۔ اس نے کہا: اے اللہ! مجھے اور محمد(ﷺ) کو بخش دے اور ہمارے ساتھ کسی اور کی بخشش نہ کرنا۔ رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: ’’تو نے ایک وسیع چیز( رحمت الٰہی ) کو محدود کر دیا۔‘‘ پھر وہ (اعرابی) واپس پلٹا۔ ابھی مسجد ہی کے ایک حصے میں تھا کہ (کھڑا ہو کر) پاؤں ایک دوسرے سے دور کر کے پیشاب کرنے لگا۔ اسی اعرابی صحابی( ؓ) نے دین کی سمجھ آجانے کے بعد ( اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں! آپ اٹھ کر میرے پاس آئے، مجھے نہ ڈانٹا، نہ برا بھلا کہا، بس یہ فرمایا:’’ یہ مسجد ایسی جگہ ہے کہ اس میں پیشاب نہیں کیا جاتا، یہ تو اللہ کے ذکر اور نماز کے لئے تعمیر کی گئی ہے۔‘‘ پھر آپ نے پانی کا ڈول طلب فرمایا جو پیشاب پر بہا دیا گیا۔
تشریح : 1۔دین سے ناواقف آدمی کی بڑی غلطی بھیبرداشت کرنی چاہیے۔اسے اچھے طریقے سے بتایا جائے کہ یہ کام درست نہیں۔ 2۔اس سے رسول اللہ ﷺکی شفقت،بردباری اور حکمت واضح ہوتی ہےکہ آپ نے خود بھی نہیں ڈانٹا جھڑکااور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو بھی منع فرمادیا۔ 3۔نبیﷺنے اعرابی کو مسجد میں پیشاب کرلینے دیا کیونکہ وہ شروع کرچکا تھا۔اگر اس دوران میں روکاجاتاتواچانک پیشاب روکنے کی وجہ سے کوئی مرض پیدا ہوسکتا تھا۔یا وہ خوف زدہ ہوکر بھاگتاتوپیشاب کے قطروں سے زمین دوردور تک ناپاک ہوجاتیاور خود اس کا جسم اور لباس بھی آلودہ ہوتافوراًنہ روکنے کہ وجہ سے زمین کا صرف وہی ٹکڑا ناپاک ہوا جو ہوچکا تھا۔اور اس کا جسم اور کپڑے بھی ناپاک نہ ہوئے۔ 4۔اعرابی نے جو دعا میں غلطی کی تھی نبیﷺنے اس کی طرف توجہ مبذول فرمادی،حالانکہ اس غلطی کی وجہ سےاس کی آپﷺسے محبت وعقیدت تھی 5۔مسجد کو نجاست اور کوڑے کڑکٹ سے محفوظ رکھنا چاہیے۔ 6۔نماز کے علاوہ بھی مسجد میں بیٹھ کر اللہ کاذکر کرنا چاہیے۔عین وقت پر مسجد میں آنا اور سلام پھیرتے ہی نکل بھاگنااچھی عادت نہیں۔ 7۔کچی زمین کو نجاست سے پاک کرنے کے لیےپانی اک ایک ڈھول بہادینا کافی ہے۔پانی کے ساتھ پیشاب کے باقی ماندہ اثرات بھی زمین میں جذب ہوجائیں گےتو زمین پاک ہوجائےگی زمین کھودنے کی ضرورت نہیں۔پختہ فرش کو بھی پانی کا ڈول بہا کر پاک کیاجاسکتا ہے۔جب پانی وہاں سے آگے گزرجائےتو فرش پاک ہوجائےگا۔ 1۔دین سے ناواقف آدمی کی بڑی غلطی بھیبرداشت کرنی چاہیے۔اسے اچھے طریقے سے بتایا جائے کہ یہ کام درست نہیں۔ 2۔اس سے رسول اللہ ﷺکی شفقت،بردباری اور حکمت واضح ہوتی ہےکہ آپ نے خود بھی نہیں ڈانٹا جھڑکااور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو بھی منع فرمادیا۔ 3۔نبیﷺنے اعرابی کو مسجد میں پیشاب کرلینے دیا کیونکہ وہ شروع کرچکا تھا۔اگر اس دوران میں روکاجاتاتواچانک پیشاب روکنے کی وجہ سے کوئی مرض پیدا ہوسکتا تھا۔یا وہ خوف زدہ ہوکر بھاگتاتوپیشاب کے قطروں سے زمین دوردور تک ناپاک ہوجاتیاور خود اس کا جسم اور لباس بھی آلودہ ہوتافوراًنہ روکنے کہ وجہ سے زمین کا صرف وہی ٹکڑا ناپاک ہوا جو ہوچکا تھا۔اور اس کا جسم اور کپڑے بھی ناپاک نہ ہوئے۔ 4۔اعرابی نے جو دعا میں غلطی کی تھی نبیﷺنے اس کی طرف توجہ مبذول فرمادی،حالانکہ اس غلطی کی وجہ سےاس کی آپﷺسے محبت وعقیدت تھی 5۔مسجد کو نجاست اور کوڑے کڑکٹ سے محفوظ رکھنا چاہیے۔ 6۔نماز کے علاوہ بھی مسجد میں بیٹھ کر اللہ کاذکر کرنا چاہیے۔عین وقت پر مسجد میں آنا اور سلام پھیرتے ہی نکل بھاگنااچھی عادت نہیں۔ 7۔کچی زمین کو نجاست سے پاک کرنے کے لیےپانی اک ایک ڈھول بہادینا کافی ہے۔پانی کے ساتھ پیشاب کے باقی ماندہ اثرات بھی زمین میں جذب ہوجائیں گےتو زمین پاک ہوجائےگی زمین کھودنے کی ضرورت نہیں۔پختہ فرش کو بھی پانی کا ڈول بہا کر پاک کیاجاسکتا ہے۔جب پانی وہاں سے آگے گزرجائےتو فرش پاک ہوجائےگا۔