Book - حدیث 521

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْحِيَاضِ ضعیف حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ أَنْبَأَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلَّا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ وَلَوْنِهِ

ترجمہ Book - حدیث 521

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: حوضوں کا بیان سیدنا ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی سوائے اس کے جو اس کی بو، ذائقے یا رنگ پر غالب آجائے۔
تشریح : یہ روایت بعض آئمہ کے نزدیک اگرچہ ضعیف ہے تاہم اس بات پر اجماع ہےکہ جب نجاست کی وجہ سے کوئی وصف بدل جائےتو پانی پاک کرنے والا نہیں رہتا یہ روایت بعض آئمہ کے نزدیک اگرچہ ضعیف ہے تاہم اس بات پر اجماع ہےکہ جب نجاست کی وجہ سے کوئی وصف بدل جائےتو پانی پاک کرنے والا نہیں رہتا