Book - حدیث 514

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ حَدَثٍ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنْبَأَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّشَبُّهِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا

ترجمہ Book - حدیث 514

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: حدث کے بغیر وضو کرنا ضروری نہیں سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ سے نماز میں ( وضو ٹوٹنےکا) شبہ پیدا ہونے کےبارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نماز چھوڑ کر نہ جائے حتی کہ آواز سنے یا بو محسوس کرے۔‘‘