Book - حدیث 509

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَالصَّلَوَاتِ كُلِّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ صحیح حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَكُنَّا نَحْنُ نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ

ترجمہ Book - حدیث 509

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: ہر نماز کے لیے الگ الگ وضو کرنا اور ایک وضو سے سب نمازیں پڑھ لینا سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لئے وضو کیا کرتے تھے، جب کہ ہم لوگ تمام نمازیں ایک وضو سے پڑھ لیا کرتےتھے۔
تشریح : 1۔ایک نماز کے لیے کیا گیا وضو جب تک باقی ہو نیا وضو کیے بغیردوسری فرض اور نفل نمازیں ادا کی جاسکتی ہیں۔ 2۔پہلا وضو ٹوٹے بغیر بھی دوسری نماز کے لیے دوبارہ وضو کیا جاسکتا ہے اور یہ طریقہ یعنی وضو پر وضو کرنا افضل ہے البتہ اگر پہلا وضو ٹوٹ جائے تو دوسری نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔(صحيح البخاري الوضوء باب لاتقبل صلاة بغير طهور حديث :١٣٥ وصحيح مسلم الطهارة باب وجوب الطهارة للصلاة حديث:224) 1۔ایک نماز کے لیے کیا گیا وضو جب تک باقی ہو نیا وضو کیے بغیردوسری فرض اور نفل نمازیں ادا کی جاسکتی ہیں۔ 2۔پہلا وضو ٹوٹے بغیر بھی دوسری نماز کے لیے دوبارہ وضو کیا جاسکتا ہے اور یہ طریقہ یعنی وضو پر وضو کرنا افضل ہے البتہ اگر پہلا وضو ٹوٹ جائے تو دوسری نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔(صحيح البخاري الوضوء باب لاتقبل صلاة بغير طهور حديث :١٣٥ وصحيح مسلم الطهارة باب وجوب الطهارة للصلاة حديث:224)