Book - حدیث 505

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الْمَذْيِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الرَّجْلِ يَدْنُو مِنْ امْرَأَتِهِ فَلَا يُنْزِلُ قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ يَعْنِي لِيَغْسِلْهُ وَيَتَوَضَّأْ

ترجمہ Book - حدیث 505

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: مذی خارج ہونے سے وضوٹوٹ جاتا ہے سیدنا مقداد بن اسود ؓ سے روایت ہے، کہ انہوں نے نبی ﷺ سے دریافت کیا کہ اگر مرد اپنی بیوی کے قریب جائے اور انزال نہ ہو( تو کیا حکم ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا:’’جب کسی کو یہ صورت حال پیش آئے تو وہ اپنی شرم گاہ پر پانی ڈال لے، یعنی استنجا کر لے اور وضو کر لے۔‘‘
تشریح : قریب جانے سے مراد پیار کےوغیرہ کے مراحل ہیں جماع مراد نہیں ہے کیونکہ جماع سے غسل فرض ہوجاتا ہےاگرچہ انزال نہ بھی ہو 348) قریب جانے سے مراد پیار کےوغیرہ کے مراحل ہیں جماع مراد نہیں ہے کیونکہ جماع سے غسل فرض ہوجاتا ہےاگرچہ انزال نہ بھی ہو 348)