Book - حدیث 498

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْمَضْمَضَةِ مِنْ شُرْبِ اللَّبَنِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَضْمِضُوا مِنْ اللَّبَنِ فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا

ترجمہ Book - حدیث 498

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: دودھ پی کر کلی کرنا سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’دودھ پی کر کلی کر لیا کرو کیوں کہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔‘‘
تشریح : 1۔کلی کے حکم کی جو وجہ بیان کی گئی ہےاس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مقصد منہ کی صفائی ہے اور اس کا وضو کے رہنے یا ٹوٹنے سے تعلق نہیں ۔ 2۔اسلام میں صفائی کی بہت اہمیت ہے اس لیے وضو میں بھی کلی اور مسواک کو مشروع کیا گیا ہے۔کھانے پینے کے بعد منہ میں چکناہٹ کا باقی رہناحفظان صحت کے اصول کے منافی ہے اس لیے دودھ پی کر یا کوئی مرغن غذا کھا کرمنہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔ 1۔کلی کے حکم کی جو وجہ بیان کی گئی ہےاس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مقصد منہ کی صفائی ہے اور اس کا وضو کے رہنے یا ٹوٹنے سے تعلق نہیں ۔ 2۔اسلام میں صفائی کی بہت اہمیت ہے اس لیے وضو میں بھی کلی اور مسواک کو مشروع کیا گیا ہے۔کھانے پینے کے بعد منہ میں چکناہٹ کا باقی رہناحفظان صحت کے اصول کے منافی ہے اس لیے دودھ پی کر یا کوئی مرغن غذا کھا کرمنہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔