Book - حدیث 487

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ يَضَعُ يَدَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ وَيَقُولُ صُمَّتَا إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ

ترجمہ Book - حدیث 487

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: آگ پر پکی چیز کھا کر وضو کرنا سیدنا یزید بن ابو مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت کی کہ وہ اپنے ہاتھ اپنے کانوں پر رکھ کر فرماتے تھے :(یہ کان) بہرے ہو جائیں اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے نہ سنا ہو:’’ جس چیز کو آگ نے چھو اہو، اس کی وجہ سے وضو کرو۔‘‘