كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءِ بِالصُّفْرِ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّهُ كَانَ لَهَا مِخْضَبٌ مِنْ صُفْرٍ قَالَتْ فَكُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ
کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں
باب: پیتل کے برتن میں وضو کرنا
سیدہ ام المومنین زیب بنت جحش ؓا سے روایت ہے کہ ان کے ہاں پیتل کا ٹب ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے فرمایا: میں اس میں پانی ڈال کر رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کیا کرتی تھی۔
تشریح :
معلوم ہوا کہ پیتل کے برتن میں پانی ڈال کر رکھا جاسکتا ہے لہذا اس سے وضو بھی جائز ہے
معلوم ہوا کہ پیتل کے برتن میں پانی ڈال کر رکھا جاسکتا ہے لہذا اس سے وضو بھی جائز ہے