Book - حدیث 45

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ اجْتِنَابِ الْبِدَعِ وَالْجَدَلِ صحیح حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ، وَعَلَا صَوْتُهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ، كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُولُ: «صَبَّحَكُمْ مَسَّاكُمْ» وَيَقُولُ: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ، وَيَقْرِنُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى» ثُمَّ يَقُولُ: «أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ خَيْرَ الْأُمُورِ كِتَابُ اللَّهِ، وَخَيْرُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ» وَكَانَ يَقُولُ: «مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا، فَعَلَيَّ وَإِلَيَّ»

ترجمہ Book - حدیث 45

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: بدعات اور غیر ضروری بحث و تکرار سے پرہیز کرنے کا بیان حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں۔ آواز بلند ہو جاتی اور غصہ تیز ہو جاتا۔ (یوں محسوس ہوتا) گویا آپ( دشمن کے) لشکر سے خوف دلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں: وہ صبح یا شام کو حملہ آور ہونے والا ہے اور آپ اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر فرماتے :‘‘مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے جس طرح دو انگلیاں( ایک دوسرے سے بہت قریب ہے۔’’) علاوہ ازیں فرماتے: ‘‘ا بعد! بہترین چیز اللہ کی کتاب ہے، اور بہترین طریقہ محمد(ﷺ) کا طریقہ ہے۔ اور بدترین کام نئے ایجاد کردہ کام( بدعتیں) ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ ’’ اور فرماتے تھے:‘‘جو شخص( مرتے وقت) مال چھوڑ جائے، وہ اس کے گھر والوں کا ہے اور جو( اپنے ذمے) قرض چھوڑ جائے یا بیوی بچوں کو( لاوارث ) چھوڑ جائے تو (اس کی ادائیگی اور ان کی کفالت ) میرے ذمے ہے۔
تشریح : (1) خطبے کا اصل مقصد غلطیوں پر تنبیہ کرنا اور ان کے برے انجام سے ڈرانا ہے، لہذا خطبہ میں حالات کے مطابق عوام کی غلطیوں کی نشاندہی اور صحیح راستہ کی طرف رہنمائی کرنا ضروری ہے۔ (2) موضوع کی مناسبت سے خطبے میں جذباتی رنگ اختیار کرنا بھی درست ہے۔ (3) صراط مستقیم کا خلاصہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے۔ (4) خطبے کے دوران میں اگلی سے اشارہ مسنون ہے اور کوئی بات سمجھانے کے لیے مناسب اشارات سے مدد لینا درست ہے۔ (5) قرب قیامت کی صراحت میں یہ اشارہ موجود ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ جس طرح درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی کے درمیان کوئی اور انگلی نہیں ہوتی، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت سے پہلے کسی کو نبی بنا کر مبعوث نہیں کیا جائے گا، البتہ حجرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نزول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کے منافی نہیں، کیونکہ انہیں نبوت پہلے مل چکی تھی اور اب وہ شریعت محمدی کے مطابق عمل کریں گے۔ (6) قیامت قریب ہونے میں امت کے افراد کے لیے یہ سبق ہے کہ وہ دنیا مین منہمک ہو کر قیامت کو فراموس نہ کر دیں بلکہ زیادہ توجہ سے آخرت کے لیے تیاری کریں۔ (7) بدعت کو حسنہ اور سیئہ میں تقسیم کرنا درست نہیں بلکہ ہر بدعت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (8) فوت ہونے والے کا ترکہ قرآن و حدیث میں بیان کیے ہوئے اصولوں کے مطابق وارثوں میں تقسیم ہونا چاہیے،حکام اس میں تبدیلی کرنے کا حق نہیں رکھتے بلکہ ان کا فرض ہے کہ ہر وارث کے لیے اس کے مقررہ حصے کا حصول یقینی بنائیں۔ (9) لاوارث اور ضرروت مند افراد کی کفالت کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اس حالت میں فوت ہو کہ اس کے ذمہ قرض ہو لیکن وہ اتنا مال نہ چھوڑ گیا ہو جس سے قرض ادا ہو سکے تو اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ بیت المال سے اس کا قرض ادا کرے اور اس کے پسماندگان کے جائز اخراجات پورے کرے۔ (1) خطبے کا اصل مقصد غلطیوں پر تنبیہ کرنا اور ان کے برے انجام سے ڈرانا ہے، لہذا خطبہ میں حالات کے مطابق عوام کی غلطیوں کی نشاندہی اور صحیح راستہ کی طرف رہنمائی کرنا ضروری ہے۔ (2) موضوع کی مناسبت سے خطبے میں جذباتی رنگ اختیار کرنا بھی درست ہے۔ (3) صراط مستقیم کا خلاصہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہے۔ (4) خطبے کے دوران میں اگلی سے اشارہ مسنون ہے اور کوئی بات سمجھانے کے لیے مناسب اشارات سے مدد لینا درست ہے۔ (5) قرب قیامت کی صراحت میں یہ اشارہ موجود ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔ جس طرح درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی کے درمیان کوئی اور انگلی نہیں ہوتی، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد قیامت سے پہلے کسی کو نبی بنا کر مبعوث نہیں کیا جائے گا، البتہ حجرت عیسی علیہ السلام کا آسمان سے نزول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کے منافی نہیں، کیونکہ انہیں نبوت پہلے مل چکی تھی اور اب وہ شریعت محمدی کے مطابق عمل کریں گے۔ (6) قیامت قریب ہونے میں امت کے افراد کے لیے یہ سبق ہے کہ وہ دنیا مین منہمک ہو کر قیامت کو فراموس نہ کر دیں بلکہ زیادہ توجہ سے آخرت کے لیے تیاری کریں۔ (7) بدعت کو حسنہ اور سیئہ میں تقسیم کرنا درست نہیں بلکہ ہر بدعت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (8) فوت ہونے والے کا ترکہ قرآن و حدیث میں بیان کیے ہوئے اصولوں کے مطابق وارثوں میں تقسیم ہونا چاہیے،حکام اس میں تبدیلی کرنے کا حق نہیں رکھتے بلکہ ان کا فرض ہے کہ ہر وارث کے لیے اس کے مقررہ حصے کا حصول یقینی بنائیں۔ (9) لاوارث اور ضرروت مند افراد کی کفالت کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص اس حالت میں فوت ہو کہ اس کے ذمہ قرض ہو لیکن وہ اتنا مال نہ چھوڑ گیا ہو جس سے قرض ادا ہو سکے تو اسلامی حکومت کا فرض ہے کہ بیت المال سے اس کا قرض ادا کرے اور اس کے پسماندگان کے جائز اخراجات پورے کرے۔