Book - حدیث 4341

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا لَهُ مَنْزِلَانِ مَنْزِلٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْزِلٌ فِي النَّارِ فَإِذَا مَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ وَرِثَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مَنْزِلَهُ فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى أُولَئِكَ هُمْ الْوَارِثُونَ

ترجمہ Book - حدیث 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک کے دو گھر ہیں:ایک گھر جنت میں اورایک گھر جہنم میں۔جب کوئی شخص فوت ہوکرجہنم میں جاتا ہے۔تو اس کا گھروراثت میں جنت والوں کو مل جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے س فرمان کا یہی مطلب ہے۔:( أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ) یہی لوگ وراثت پانے والے ہیں۔
تشریح : ۱ ہر شخص کا گھر جنت میں بھی ھے اور جہنم میں بھی اس سے اللہ تعالی کے بے مثال عدل اور بے انتہا رحمت کا پتہ چلتا ھے۔ ۲ ہر مرنے والے کو یہ گھر اس وقت دکھائے جاتے ہیں جب وہ قبر میں پہنچتا ھے دیکھیے حدیث ۴۲۶۸ ۔ ۳ جہنم میں جانے والے کا گھر جنت میں خالی رہ جاتا ھے وہ کسی جنتی کو دے دیا جاتا ھے یہ بھی اللہ کی رحمت اور اس کے فضل کا ا ظہار ھے ۔ ۱ ہر شخص کا گھر جنت میں بھی ھے اور جہنم میں بھی اس سے اللہ تعالی کے بے مثال عدل اور بے انتہا رحمت کا پتہ چلتا ھے۔ ۲ ہر مرنے والے کو یہ گھر اس وقت دکھائے جاتے ہیں جب وہ قبر میں پہنچتا ھے دیکھیے حدیث ۴۲۶۸ ۔ ۳ جہنم میں جانے والے کا گھر جنت میں خالی رہ جاتا ھے وہ کسی جنتی کو دے دیا جاتا ھے یہ بھی اللہ کی رحمت اور اس کے فضل کا ا ظہار ھے ۔