Book - حدیث 4340

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ صحیح حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ الْجَنَّةُ اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَمَنْ اسْتَجَارَ مِنْ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتْ النَّارُ اللَّهُمَّ أَجِرْهُ مِنْ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 4340

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین بار جنت مانگتا ہے۔جنت( جنت کے اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے ) کہتی ہے۔:یا اللہ ! اسے جنت میں داخل فرمادے۔اور جو کوئی تین بار(جہنم کی) آگ سے پناہ مانگتا ہے۔جہنم (جہنم اس کے حق میں دعا کرتےہوئے ) کہتی ہے۔یا اللہ! اسے آگ سے محفوظ فرما۔ ۱ دعا تین بار مانگنا مسنون ھے ۲ اللہ سے جنت میں داخلے کی اور جہنم سے پناہ کی دعا مانگتے رہنا چاہیے ۔ ۳ جنت اور جہنم اللہ کے حکم کے بغیر کسی کے حق میں دعا نہیں کرتیں اس لیے ان کے دعا کرنے سے معلام ھوتا ھے کہ اللہ تعالی ان کی دعا قبول کرکے اس شخص کو جنت میں داخل کرنا چاہتا ھے۔