Book - حدیث 4339

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ حَبْوًا فَيُقَالُ لَهُ اذْهَبْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلْأَى فَيَقُولُ اللَّهُ اذْهَبْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلْأَى فَيَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ اذْهَبْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ إِنَّهَا مَلْأَى فَيَقُولُ اللَّهُ اذْهَبْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا أَوْ إِنَّ لَكَ مِثْلَ عَشَرَةِ أَمْثَالِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ أَتَسْخَرُ بِي أَوْ أَتَضْحَكُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ فَكَانَ يُقَالُ هَذَا أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا

ترجمہ Book - حدیث 4339

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے معلوم ہے کہ کونسا جہنمی سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا اور کون سا جنتی سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ایک آدمی جہنم سے گھٹنوں کے بل گھسٹتا ہوا نکلے گا۔اسے کہا جائے گا۔جا جنت میں داخل ہوجائےگا۔وہ آئے گا تو اسے محسوس ہوگا جنت بھری ہوئی ہے۔چنانچہ وہ واپس لوٹے گا اور عرض کرے گا یا رب وہ تو بھری ہوئی ہے۔اللہ فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا۔وہ (دوبارہ) آئے گا تو اسے محسوس ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے۔وہ واپس ہوجائے گا اور عرض کرے گا۔میرے رب! وہ تو بھر ی ہوئی ہے۔اللہ پاک فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا۔وہ آئے گا تو اسے محسوس ہوگا۔کہ وہ بھری ہوئی ہے۔وہ پھر جا کر عرض کرے گا۔میرے مالک ! وہ تو بھری ہوئی ہے۔ اللہ فرمائے گا جا جنت میں داخل ہوجا تجھے دنیا کے برابر اور (مذید) اس سے دس گنا جگہ ملے گی۔یا فرمایا تجھے دنیا سے دس گنا جگہ ملے گی۔بندہ کہے گا:کیا تو مجھ سے مذاق کرتا ہے یا مجھ سے ہنستا ہے حالانکہ تو بادشاہ ہے؟ صحابی فرماتے ہیں: میں نے دیکھا رسو ل اللہ ﷺ خوب ہنسے حتیٰ کہ آپ کی ڈاڑھیں نظر آنے لگیں۔پس کہا جاتا تھا:یہ شخص سب سے کم درجے کا جنتی ہے۔
تشریح : ۱ جہنم سے نکلنے والے گناہگار اپنے اپنے درجے کے مطابق جہنم سے نکالے جائیں گے کم گناھوں والے پہلے اور زیادہ گناھوں والے بعد میں ۔ ۲ جتنا کوئی شخص زیادہ گناھوں والا ھے اسی قدر اس کا درجہ کم ھے۔ ۳ کم سے کم والے جنتی کو بھی کسی بادشاہ کی سلطنت سے دس گیارہ گنا جگہ ملے گی۔ ۴ بندے کو بار بار یہ احساس کہ جنت میں جگہ خالی نہیں اس لیے دلایا جائے گا کہ وہ جب جنت میں جائے تو اسے زیادہ خوشی حاصل ھو۔ ۵ تعجب یا خوشی کے موقع پہ ہنسنا زہد و تقوی کے منافی نہیں۔ ۱ جہنم سے نکلنے والے گناہگار اپنے اپنے درجے کے مطابق جہنم سے نکالے جائیں گے کم گناھوں والے پہلے اور زیادہ گناھوں والے بعد میں ۔ ۲ جتنا کوئی شخص زیادہ گناھوں والا ھے اسی قدر اس کا درجہ کم ھے۔ ۳ کم سے کم والے جنتی کو بھی کسی بادشاہ کی سلطنت سے دس گیارہ گنا جگہ ملے گی۔ ۴ بندے کو بار بار یہ احساس کہ جنت میں جگہ خالی نہیں اس لیے دلایا جائے گا کہ وہ جب جنت میں جائے تو اسے زیادہ خوشی حاصل ھو۔ ۵ تعجب یا خوشی کے موقع پہ ہنسنا زہد و تقوی کے منافی نہیں۔