Book - حدیث 4336

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي الْعِشْرِينَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ لَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ فِي سُوقِ الْجَنَّةِ قَالَ سَعِيدٌ أَوَ فِيهَا سُوقٌ قَالَ نَعَمْ أَخْبَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوهَا نَزَلُوا فِيهَا بِفَضْلِ أَعْمَالِهِمْ فَيُؤْذَنُ لَهُمْ فِي مِقْدَارِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مِنْ أَيَّامِ الدُّنْيَا فَيَزُورُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَيُبْرِزُ لَهُمْ عَرْشَهُ وَيَتَبَدَّى لَهُمْ فِي رَوْضَةٍ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ فَتُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ وَمَنَابِرُ مِنْ لُؤْلُؤٍ وَمَنَابِرُ مِنْ يَاقُوتٍ وَمَنَابِرُ مِنْ زَبَرْجَدٍ وَمَنَابِرُ مِنْ ذَهَبٍ وَمَنَابِرُ مِنْ فِضَّةٍ وَيَجْلِسُ أَدْنَاهُمْ وَمَا فِيهِمْ دَنِيءٌ عَلَى كُثْبَانِ الْمِسْكِ وَالْكَافُورِ مَا يُرَوْنَ أَنَّ أَصْحَابَ الْكَرَاسِيِّ بِأَفْضَلَ مِنْهُمْ مَجْلِسًا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا قَالَ نَعَمْ هَلْ تَتَمَارَوْنَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ قُلْنَا لَا قَالَ كَذَلِكَ لَا تَتَمَارَوْنَ فِي رُؤْيَةِ رَبِّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا يَبْقَى فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ أَحَدٌ إِلَّا حَاضَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مُحَاضَرَةً حَتَّى إِنَّهُ يَقُولُ لِلرَّجُلِ مِنْكُمْ أَلَا تَذْكُرُ يَا فُلَانُ يَوْمَ عَمِلْتَ كَذَا وَكَذَا يُذَكِّرُهُ بَعْضَ غَدَرَاتِهِ فِي الدُّنْيَا فَيَقُولُ يَا رَبِّ أَفَلَمْ تَغْفِرْ لِي فَيَقُولُ بَلَى فَبِسَعَةِ مَغْفِرَتِي بَلَغْتَ مَنْزِلَتَكَ هَذِهِ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ غَشِيَتْهُمْ سَحَابَةٌ مِنْ فَوْقِهِمْ فَأَمْطَرَتْ عَلَيْهِمْ طِيبًا لَمْ يَجِدُوا مِثْلَ رِيحِهِ شَيْئًا قَطُّ ثُمَّ يَقُولُ قُومُوا إِلَى مَا أَعْدَدْتُ لَكُمْ مِنْ الْكَرَامَةِ فَخُذُوا مَا اشْتَهَيْتُمْ قَالَ فَنَأْتِي سُوقًا قَدْ حُفَّتْ بِهِ الْمَلَائِكَةُ فِيهِ مَا لَمْ تَنْظُرْ الْعُيُونُ إِلَى مِثْلِهِ وَلَمْ تَسْمَعْ الْآذَانُ وَلَمْ يَخْطُرْ عَلَى الْقُلُوبِ قَالَ فَيُحْمَلُ لَنَا مَا اشْتَهَيْنَا لَيْسَ يُبَاعُ فِيهِ شَيْءٌ وَلَا يُشْتَرَى وَفِي ذَلِكَ السُّوقِ يَلْقَى أَهْلُ الْجَنَّةِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فَيُقْبِلُ الرَّجُلُ ذُو الْمَنْزِلَةِ الْمُرْتَفِعَةِ فَيَلْقَى مَنْ هُوَ دُونَهُ وَمَا فِيهِمْ دَنِيءٌ فَيَرُوعُهُ مَا يَرَى عَلَيْهِ مِنْ اللِّبَاسِ فَمَا يَنْقَضِي آخِرُ حَدِيثِهِ حَتَّى يَتَمَثَّلَ لَهُ عَلَيْهِ أَحْسَنُ مِنْهُ وَذَلِكَ أَنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَحْزَنَ فِيهَا قَالَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ إِلَى مَنَازِلِنَا فَتَلْقَانَا أَزْوَاجُنَا فَيَقُلْنَ مَرْحَبًا وَأَهْلًا لَقَدْ جِئْتَ وَإِنَّ بِكَ مِنْ الْجَمَالِ وَالطِّيبِ أَفْضَلَ مِمَّا فَارَقْتَنَا عَلَيْهِ فَنَقُولُ إِنَّا جَالَسْنَا الْيَوْمَ رَبَّنَا الْجَبَّارَ عَزَّ وَجَلَّ وَيَحِقُّنَا أَنْ نَنْقَلِبَ بِمِثْلِ مَا انْقَلَبْنَا

ترجمہ Book - حدیث 4336

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت سعید بن مسیب ؒ سے روایت ہے۔کہ ان کی ملاقات ابو ہریرۃ سے ہوئی۔تو حضرت ابو ہریرۃ نے فرمایا۔کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اور آپ کو جنت کے بازار میں جمع کرے۔حضرت سعید ؒ نے کہا :کیا جنت میں بھی بازار ہوگا؟فرمایا:ہاں:مجھے رسول اللہ ﷺنے بتایا: جنتی جب جنت میں داخل ہوجائیں گے۔تو اپنے اعمال کے مطابق (اپنے اپنے درجے میں) ٹھریں گے۔انھیں دنیا کے دنوں کے اندازے کے مطابق جمعہ کے دن کی اجازت دی جائے گی۔تو وہ اللہ عزوجل کی زیارت کریں گے۔وہ ان کے لئے اپنا عرش ظاہر کرے گا۔اور خود بھی جنت کے باغا ت میں سے ایک باغ میں ظہور فرمائے گا۔ا ن کے لئے نور کے منبر رکھے جایئں گے۔اور موتی کے منبر یا قوت کے منبر زمرد کے منبر سونے کے منبر اور چاندی کے منبر (رکھے جایئں گے) ان میں سے کم درجے کے مومن ان میں سے کوئی حقیر نہیں ہوگا کستوری اور کافور کے ٹیلوں پر بیٹھیں گے۔انھیں یوں محسوس ہوگا کہ کرسیوں والے ان سے اعلیٰ نشستوں پر نہیں۔ حضرت ابو ہریرہ نے فرمایا: میں نے کہا:اللہ کے رسول !کیا ہم اپنے رب کی زیارت کریں گے؟آپ نے فرمایا ہاں کیا تمھیں سورج کو یا چودھویں رات کے چاند کو دیکھنے میں شک ہوتا ہے؟ ہم نے کہا:نہیں ۔آ پ نے فرمایا: اس طرح تمھیں اپنے رب کے دیدار میں کوئی شک نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مجلس کے ہر شخص سے مخاطب ہوکر بات چیت فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ تم میں سے ایک آدمی سے فرمائے گا اے فلاں! کیا تجھے یاد نہیں جس دن تو نے فلاں فلاں کام کیا تھا؟یعنی اللہ تعالیٰ بندے کی بعض دنیوی غلطیاں یاد کروائے گا۔بندہ کہے گا :میرے رب! کیا تو نے مجھے بخش نہیں دیا ؟اللہ تعالیٰ فرمائے گا :کیوں نہیں ؟ میری بخشش کی وسعت ہی کی وجہ سے تو تو اس مقام پر پہنچا ہےاسی اثناء میں ان کے اوپر ایک بادل چھا جائے گا۔اس سے ان پر ایسی خوشبو برسے گی کہ اس جیسی مہک انھوں نے کبھی نہ سونگھی ہوگی۔پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا؟اٹھو میں نے تمھاری عزت افزائی کے لئے جو کچھ تیار کیا ہے اس میں سے جو چاہو لے لو۔ نبی کریمﷺنے فرمایا: تب ہم ایک بازار میں جایئں گے جسے فرشتوں نے گھیر رکھا ہوگا۔اس میں ایسی چیزیں ہوں گی جیسی آنکھوں نے کبھی نہ دیکھی نہ کانوں نے سنی اور نہ دلوں میں ان کا خیال آیا۔ فرمایا ہم جوچاہیں گے (خادم) ہمارے لئے اٹھایئں گے۔اس بازار میں نہ کوئی چیز بیچی جائے گی نہ خریدی جائے گی۔اس بازار میں جنتی ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔ایک بلند درجے والا آدمی اپنے سے کم درجے والے کو ملے گا۔اور ان میں سے کوئی حیقر نہیں ہوگا وہ (کم درجے والا) اس( بلند درجے والے) کے لباس کو دیکھ کر متاثر ہوجائے گا۔لیکن ابھی اس کی بات ختم نہیں ہوگی۔کہ اسے اپنا پہنا ہو لباس اس سے بہتر نظر آئے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کوئی غمگین نہ ہوگا۔ فرمایا : پھر ہم اپنے گھروں کو واپس آیئں گے تو ہمیں ہماری بیویاں ملیں گی اور کہیں گی :خوش آمدید! آپ(گھر ) آئے ہیں تو آپ کے حسن اور خوشبو میں روانگی کے وقت کی نسبت اضافہ ہوچکا ہے۔ہم کہیں گے: آج ہم کو اپنے رب جبار عزوجل کی ہم نشینی کا شرف حاصل ہوا ہے۔لہذا ہمیں اس انداز سے واپس آنا تھا جس شان سے آئے ہیں۔