Book - حدیث 4334

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ صحیح حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَوْثَرُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ مَجْرَاهُ عَلَى الْيَاقُوتِ وَالدُّرِّ تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنْ الْمِسْكِ وَمَاؤُهُ أَحْلَى مِنْ الْعَسَلِ وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ الثَّلْجِ

ترجمہ Book - حدیث 4334

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ؛ کوثر جنت میں ایک نہر ہے اس کے کنارے سونے کے ہیں۔وہ یاقوت اور موتیوں پر بہتی ہے۔اس کی مٹی کستوری سے زیادہ عمدہ اور اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ سفید ہے۔
تشریح : ۱ کوثر کا مطلب خیر کثیر ھے اس میں وہ تمام خصائص و فضائل شامل ھے۔ جو نبیّ کو حاصل ھوئے اور حاصل ھوں گے۔ اس میں حوض کوثر بھی شامل ھے جو میدان حشر میں ھوگا۔ اور جنت کی وہ نہر بھی جس سے حوض کوثر میں پانی آئیگا۔۔ ۲ جنت کی نہر دنیا کی نہر سے اسی طرح عظیم اور ممتاز ھے۔ جس طرح جنت کی دوسری نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے مختلف ہیں۔ ۳ نہر کوثر کی تہہ میں کنکروں اور پتھروں کی بجائے یاقوت جیسے قیمتی پتھر اور موتِی ھوں گے جس سے اس کا منظر اور دلکش ھو جائے گا۔ ۱ کوثر کا مطلب خیر کثیر ھے اس میں وہ تمام خصائص و فضائل شامل ھے۔ جو نبیّ کو حاصل ھوئے اور حاصل ھوں گے۔ اس میں حوض کوثر بھی شامل ھے جو میدان حشر میں ھوگا۔ اور جنت کی وہ نہر بھی جس سے حوض کوثر میں پانی آئیگا۔۔ ۲ جنت کی نہر دنیا کی نہر سے اسی طرح عظیم اور ممتاز ھے۔ جس طرح جنت کی دوسری نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے مختلف ہیں۔ ۳ نہر کوثر کی تہہ میں کنکروں اور پتھروں کی بجائے یاقوت جیسے قیمتی پتھر اور موتِی ھوں گے جس سے اس کا منظر اور دلکش ھو جائے گا۔