Book - حدیث 4332

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ضعیف حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ الْمَعَافِرِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ لِأَصْحَابِهِ أَلَا مُشَمِّرٌ لِلْجَنَّةِ فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا خَطَرَ لَهَا هِيَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ نُورٌ يَتَلَأْلَأُ وَرَيْحَانَةٌ تَهْتَزُّ وَقَصْرٌ مَشِيدٌ وَنَهَرٌ مُطَّرِدٌ وَفَاكِهَةٌ كَثِيرَةٌ نَضِيجَةٌ وَزَوْجَةٌ حَسْنَاءُ جَمِيلَةٌ وَحُلَلٌ كَثِيرَةٌ فِي مَقَامٍ أَبَدًا فِي حَبْرَةٍ وَنَضْرَةٍ فِي دُورٍ عَالِيَةٍ سَلِيمَةٍ بَهِيَّةٍ قَالُوا نَحْنُ الْمُشَمِّرُونَ لَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُولُوا إِنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ ذَكَرَ الْجِهَادَ وَحَضَّ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 4332

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: جنت کی کیفیات حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے ۔ کہ ایک د ن رسول للہ ﷺ نے صحابہ کرام ؓ سے فرمایا : کیاکوئی ہے جو حصول جنت کے لئے کم کس لے؟ کیونکہ جنت کی کوئی مثال نہیں ۔رب کعبہ کی قسم! اس میں تو جگمگ کرتا نور ہے۔لہلاتے ہوئے خوشبودار پودے ہیں مضبوط (اور بلند وبالا) محل ہیں۔بہتی نہریں ہیں۔پکے ہوئے بے شمار پھل ہیں حسین وجمیل (خوبصورت) بیوی ہے۔کپڑوں کےبہت سے جوڑے ہیں۔جہاں بلند وبالا محفوظ اور دلکش گھروں میں ہمیشہ نعمتوں اور خوشیوں میں رہنا ہے۔ حاضرین نے کہا :اللہ کے رسولﷺ!اس کے لئے ہم تیاری کریں گے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا : کہو:ان شاء اللہ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے جہاد کا زکر فرمایا اور اس کی ترغیب دلائی۔