كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ صِفَةِ النَّارِ ضعيف - بهذا التمام، وصحيح دون قوله: " وفضيلة .. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْكَافِرَ لَيَعْظُمُ حَتَّى إِنَّ ضِرْسَهُ لَأَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ وَفَضِيلَةُ جَسَدِهِ عَلَى ضِرْسِهِ كَفَضِيلَةِ جَسَدِ أَحَدِكُمْ عَلَى ضِرْسِهِ
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل
باب: جہنم کی کیفیات
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے نبی کریمﷺ نے فرمایا: کافر (جہنم میں جسمانی طور پر )بہت بڑا ہوجائے گا حتیٰ کہ اس کی ڈاڑھ احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوجائےگی۔اور اس کا جسم اس کی ڈاڑھ سے اتنا ہی بڑا ہوگا۔جتنا(دنیا میں) کسی کا جسم اس کی ڈاڑھ سے بڑا ہوتا ہے
تشریح :
۱ مذکورہ حدیث کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ھے۔اور مزید لکھا ھے کی مذکورہ حدیث کا پہلا جملہ ان الکافر۔۔۔۔۔۔۔۔۔من احد شواہد کی بنا پہ صحیح ھے اور محققین کی بھی مذکورہ روایت کے بارے میں بھی یہی رائے ھے۔ بنا بریں مذکورہ روایت کا صرف پہلہ جملہ ہی صحیح ھے۔مذید تفصیل کے لیے دیکھے الصحیحۃ البانی رقم:۶۰۱ و الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد ۱۴:۱۳ ۳۲
۲ جہنمیوں کے جسموں کا بڑا ھونا بھی عذاب ہی کی ایک صورت ھے۔
۳ قرآن مجید میں ھے کہ جہنمیوں کو ایک تنگ مقام میں ڈ الا جائے گا۔ دیکھیے فرقان ۱۳:۲۵ جسم بڑا ھونے کی وجہ سے بھی جگہ تنگ محسوس ھوگی۔
۴ قد و قامت کو اتنا بڑا کرنے کا مقصد ٰعذاب میں اضافہ کرنا ھے۔