Book - حدیث 4317

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِهَا قَالَ هِيَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ

ترجمہ Book - حدیث 4317

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: شفاعت کا بیان حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم لوگوں کو معلوم ہے۔ کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس انتخاب کا حق عنایت فرمایا ؟ ہم نے کہا: اللہ اور ا س کے رسول کو زیادہ معلوم ہے۔آپ نے فرمایا اس نے مجھے آدھی امت کے جنت میں داخلے اور شفاعت میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کا اختیار دیا۔میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا ہم نے عرض کیا :اللہ کے رسول ! اللہ سے دعا کیجئے کہ ہمیں بھی شفاعت پانے والوں میں شامل فرمادے۔آپ نے فرمایا: وہ ہرمسلمان کےلئے ہے۔
تشریح : ۱ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ھے جو اسلام پہ فوت ھوئے۔ ۲ شفاعت کی امید پہ گناہ کرتے چلے جانا عقل مندی نہیں۔کیونکہ بعض گناہ ایسے ھوتے ہیں جنکے نتیجے میں ایمان کی نعمت چھین بھی سکتی ھے ۳ مزید فوائد کے لیے ملاحظہ فرمائے حدیث نمبر:4311 ۱ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ھے جو اسلام پہ فوت ھوئے۔ ۲ شفاعت کی امید پہ گناہ کرتے چلے جانا عقل مندی نہیں۔کیونکہ بعض گناہ ایسے ھوتے ہیں جنکے نتیجے میں ایمان کی نعمت چھین بھی سکتی ھے ۳ مزید فوائد کے لیے ملاحظہ فرمائے حدیث نمبر:4311