كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ صحيح - دون قوله: " لأنها ... " حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ خَيْثَمَةَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُيِّرْتُ بَيْنَ الشَّفَاعَةِ وَبَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ لِأَنَّهَا أَعَمُّ وَأَكْفَى أَتُرَوْنَهَا لِلْمُتَّقِينَ لَا وَلَكِنَّهَا لِلْمُذْنِبِينَ الْخَطَّائِينَ الْمُتَلَوِّثِينَ
کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل
باب: شفاعت کا بیان
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سےروایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے شفاعت اور آدھی امت کے جنت کے داخلے میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کی اجازت دی گئی۔تو میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا۔کیونکہ یہ زیادہ افراد کو شامل کرنے والی اور زیادہ کفایت کرنے والی ہے۔کیا تمھارا یہ خیال ہے کہ یہ پرہیز گاروں کےلئے ہوگی؟ نہیں بلکہ یہ گناہگاروں خطاکاروں اور (گناہوں میں ) لتھڑے ہوئے لوگوں کے لئے ہوگی ۔
تشریح :
۱ نبیّ اپنی امت کے انتہائی خیر خواہ تھے۔اس لیے امت کے لوگوں کا بھی فرض ھے کہ وہ نبیّ سے محبت رکھیں انکے احکام کی تعمیل کریں۔ ان کے اسوہ کی پیروی کریں ان پہ درود پڑھیں اور انکے صحابہ کرام سے محبت کریں احترام کریں
۲ آدھی امت کے بجائے شفاعت میں امید ھے زیادہ لوگوں کی مغفرت ھو جائے اس لیے آپّ نے اسے منتخیب فرمایا۔
۳ نبیّ کی شفاعت اللہ کے اذن کے تابع ھےاس لیے اللہ ہی سے دعا کرنی چاییے۔کہ ہمین ان لوگوں میں شامل فرمائےجن کے حق میں شفاعت کی اجازت نبیّ کو حاصل ھوگی۔