Book - حدیث 4310

كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الشَّفَاعَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي

ترجمہ Book - حدیث 4310

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل باب: شفاعت کا بیان حضرت جابرؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کےلئے (بھی ) ہوگی
تشریح : ۱ قیامت کے دن نبیّ کی شفاعت کئی طرح کی ھوگی مثلا:جنت میں داخلے کے لیے شفاعت جہنم سے نکالنے کے لیے شفاعت بعض مومنوں کی بلندی درجات کے لیے شفاعت وغیرہ۔ ۲ کبیرہ گناھوں کے مرتکبین کے لیے جوشفاعت ھوگی وہ جہنم سے نکالنے کے لیے ھوگی۔شرک اکبراور جو کفراسلام سے خارج کردیتا ھے۔اس کفر اور شرک کے مرتکب افراد کے لیے شفاعت نہیں ھوگی اگرچہ وہ خود کو مسلمان ہی سمجھے۔اسی طرح اعتقادی منافق بھی شفاعت سے محروم رہیں گے۔ ۱ قیامت کے دن نبیّ کی شفاعت کئی طرح کی ھوگی مثلا:جنت میں داخلے کے لیے شفاعت جہنم سے نکالنے کے لیے شفاعت بعض مومنوں کی بلندی درجات کے لیے شفاعت وغیرہ۔ ۲ کبیرہ گناھوں کے مرتکبین کے لیے جوشفاعت ھوگی وہ جہنم سے نکالنے کے لیے ھوگی۔شرک اکبراور جو کفراسلام سے خارج کردیتا ھے۔اس کفر اور شرک کے مرتکب افراد کے لیے شفاعت نہیں ھوگی اگرچہ وہ خود کو مسلمان ہی سمجھے۔اسی طرح اعتقادی منافق بھی شفاعت سے محروم رہیں گے۔